راولپنڈی: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی ہی گیند پر فخر زمان گس اٹکنسن کی گیند پر روٹ کو کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد صائم ایوب بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 8 رنز بنا کر 31 کے مجموعی اسکور پر سونی بیکر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔